کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔
متعلقہ
مون سون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق امسال مانسون اپنی…
امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا میں جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: “یہ جنگ دونوں فریقوں [اسرائیل اور ایران] کے لیے تکلیف دہ ہے، لیکن میں کہوں گا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، اور اسے بات کرنی چاہیے — اور فوراً کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت…
کئی یورپی ممالک نےاسرائیل سے اپنے سیکڑوں شہریوں کی وطن واپسی کا اعلان کیا
جرمنی، آسٹریا، البانیہ ، بلجیم ، بلغاریہ ، فرانس ، جارجیا، اٹلی اور دیگر ممالک نے یونان سے خصوصی پرواز کا انتظام کیا، ۲؍ سو سے زائد شہریوں کو باہر نکالا جاچکا ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے جارہے جوابی حملوں کے بعد کئی یورپی ممالک کی وزارت خارجہ نے اسرائیل سے اپنے…
پارلیمانی سفارت کاری دوطرفہ مصروفیات میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، ایمب اسٹوئینسکو
پاکستان رومانیہ تعلقات میں سب سے آگے پارلیمانی ڈپلومیسی پاکستان اسلام آباد رومانیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کا اجلاس سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں H.E. رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو، رومانیہ کے سینئر حکام اور سینیٹ کے اراکین بشمول سینیٹرز راحت جمالی، آغا شاہ زیب درانی،…
حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے کرائے کی قیمتوں میں کمی کردی
حادثے کے بعد ایئر انڈیانے کرائے کی قیمتوں میں کمی کردی، دہلی سے ایمسٹرڈیم کا ٹکٹ ۶۶؍ ہزار سے ۲۶؍ ہزار روپے۔ احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے بوئنگ ۷۸۷؍ کے کریش ہونے کے بعد ایئر انڈیا نے کرائے کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ایئر انڈیا کے اس اقدام کو…
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت دے دی
چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے راولپنڈی وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کی عیادت کی۔وزیر اعظم…