آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

متعلقہ
جرمنی فوجی اخراجات میں انقلاب
جرمنی نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آئینی ترمیم کے تحت جرمنی اگلے پانچ برسوں میں فوجی بجٹ کو دوگنا کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد یورپ کی سب سے بڑی فوجی طاقت بننا ہے۔آئینی ترمیم کے تحت جرمنی اگلے پانچ…

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو
دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قانون اور دیگر بین…
پاک–بھارت کشیدگی: انڈس واٹر ٹریٹی پر بھارت کا موقف
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈس واٹر ٹریٹی کو مستقل طور پر بحال نہیں کریں گے، بھارت نے پانی کو internal استعمال کے لیے راجستھان منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے مزید ایران پر امریکی حملہ اور ایران-روس ملاقات — عالمی سیاست کی نئی جہت

چین، پاکستان، بنگلہ دیش کا ’سارک‘ کو ختم کرنے پر غور، نئے علاقائی اتحاد کیلئے کوششیں
پاکستان اور چین، اس نئے اتحاد میں شرکت کیلئے سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان جیسے سارک کے دیگر ممبر ممالک کو دعوت دے سکتے ہیں۔پاکستان اور چین، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک SAARC) کی جگہ ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سارک کے قیام اور اس…

ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد.
انتہا پسند بھارتی حکومت نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی۔ ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز سے آزاد ہے۔ دیون بھارتی نے مزید…