پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 20 مارچ کو ایرانی حکومت کی جانب سے افغانوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد ۶؍ لاکھ ۴۰؍ ہزار پناہ گزین ایران چھوڑ چکے ہیں جن میں ۳؍ لاکھ ۶۶؍ ہزار کو ملک بدر کیا گیا۔۲۶؍ جون کو ۳۶؍ ہزار ۱۰۰؍افغانوں نے ایران سے واپسی اختیار کی جو اس عرصہ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ ۱۳؍ جون کو ایران پر اسرائیل کے حملوں اور دونوں ممالک میں جنگ چھڑنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین متواتر واپس جا رہے ہیں۔ افغانستان میں ادارے کے نمائندے عرفات جمال نے دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ واپس آنے والے افغان خاندان تھکے ماندے، بھوکے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسے بھی ہیں جو ایران میں پیدا ہوئے اور اب پہلی مرتبہ افغانستان آئیں گے۔ خواتین اور لڑکیوں کو خاص طور پر تشویش لاحق ہے جنہیں یہ خدشہ ہے کہ افغانستان میں ان سے نقل و حرکت کی آزادی اور تعلیم و ملازمت جیسے بنیادی حقوق سلب کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی
اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہوگی جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ…

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت۔ دستاویز تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ ایم…

ایران: اسرا_ئیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق
ایرانی کراٹے فیڈریشن نے ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق کردی تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرا_ئیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔…
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مسز صبا صادق کا ایمان کے قاتل کی گرفتاری پر اظہارِ اطمینان
اسلام آباد،انٹرنیشنل کارسپونڈنٹایمان قتل کیس میں انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی – صبا صادقظلم کے خلاف ریاست پوری طرح سے متحرک ہے۔ صبا صادقایمان کا قاتل قانون کی گرفت میں ہونا انصاف کی طرف پہلا قدم ہے۔ صبا صادققانون حرکت میں آ چکا ہے، ظالم کو سزا ملےگی- صبا صادقبچیوں کے…
لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار
بیروت: لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرا_ئیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرا_ئیل کی جانب جاتے ایر_انی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید سپریم کورٹ…
ایران : وعدۂ صادق کا تیسرا مرحلہ شروع
درجنوں میزائل داغے ، اسرائیل کا دفاعی نظام تباہ، صہیونی ملک نے بھی ۶۰؍ جنگی جہازوں کے ذریعے ایران کو شدید نقصان سے دوچار کیا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید حملوں کے تبادلوں کے درمیان ان جھڑپوں کے عالمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ بہت بڑھ گیا ہے اسی لئے کئی اہم…