اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے میانمار کی فوجی جنتا کے منصوبہ بند انتخابات کو’’ `سراب‘‘ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام ممالککیلئے ضروری ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو مسترد کریں اور فوجی جنتا کو اس دھوکے سے بری ہونے کی کوشش کرنے کی اجازت نہ دیں۔اقوام متحدہ کے میانمار میں انسانی حقوق کے حالات کے خصوصی نمائندے نے دسمبر ۲۰۲۵ءتا جنوری ۲۰۲۶ءمیں ملک کے منصوبہ بند انتخابات کو ’’سراب‘‘ قرار دے دیا ہے۔ ٹام اینڈریوز نے بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی۵۹؍ویں اجلاس میں میانمار پر اپ ڈیٹ سے قبل کہا کہ ’’وہ (فوجی جنتا) انتخابی مشق کا ایک ایسا ’’سراب‘‘ تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک قانونی عوامی حکومت کو جنم دے گا۔‘‘واضح رہے کہ میانمار کی فوجی جنتانے ۲۰۲۱ءکی بغاوت میں آنگ سان سو چی کی حکومت کومعطل کرکے اقتدار پر قبضہ کیا تھا، اور اس کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ
معروف ہیئر اسٹائلسٹ عالیّم حکیم رتھک روشن اور کپل شرما کے بالوں کے انکشاف ۔
معروف ہیئر اسٹائلسٹ عالیّم حکیم نے زور دے کر کہا کہ رتھک روشن اور کپل شرما خولے یا ہیئر پیس نہیں پہنتے – یہ سب ان کے اپنے اصلی بال ہیں مزید پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ـ

80 کروڑ کرپشن اسکینڈل/ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کا بنگلہ سیل کر دیا گیا
80 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل: نیب نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کا ڈیرا اسماعیل خان میں واقع بنگلہ سیل کر دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے 80 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں مولانا اسد محمود کا واقع ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود بنگلہ سیل کر دیا ہے۔…

پی ایس ایل کے حوالے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈی بریفنگ سیشنز 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے، جنہیں چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور اُن کی ٹیم کنڈکٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سیشنز میں پی ایس ایل فرنچائزز…

میجر سید معیز عباس شہید کی نماز جنازہ ادا فیلڈ مارشل کی شرکت –
راولپنڈی (کنٹری ہیڈ محمد سلیم سے ) گزشتہ روز شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق…

فرانس میں شدید گرمی درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ، اگلے دو دنوں میں مزید بڑھنے کی توقع
فرانس میں آج موسم انتہائی گرم ہے، درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج درجہ حرارت کے 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شدید گرم موسم کا یہ سلسلہ اگلے 3 دن جاری رہنے کا امکان ہے، منگل اور بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری تک رہنے…

سیالکوٹ پولیس کی شاندار پیشہ ورانہ کامیابی — گھر میں چوری کی بڑی واردات کا معمہ قلیل مدت میں حل
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو واردات کے جلد از جلد سراغ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔ (بیورو رپورٹ سیالکوٹ وقاص احمد وڑائچ سے) ڈی پی او فیصل شہزاد کے مسلسل فالو اپ اور نگرانی میں ایس ایچ…