ماسکو (نمائندہ خصوصی) روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں، جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو جنگ بندی پر راضی کیا جبکہ قطر نے ایران کو مذاکرات پر آمادہ کیا، تاہم، ان سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے، جس سے معاہدے کی سنجیدگی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کی خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم ہو اور دیرپا امن قائم ہو، لیکن موجودہ حالات میں جنگ بندی کے پائیدار ہونے کا یقین نہیں کیا جا سکتا، ہمارے قطری دوستوں نے ایران کو راضی کیا اور امریکا نے اسرائیل کو، مگر زمینی حقائق مختلف کہانی بیان کر رہے ہیں۔

متعلقہ
ایران اسرائیل تنازع: خامنہ ای کے معاون کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا مطالبہ
جوہری ٹھکانوں پر امریکہ کی بمباری کے بعد ایران نے اسرائیل کے کئی شہروں پر حملہ کر دیا ہے۔ تل ابیب، حائفہ سمیت دیگر شہروں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ اسرائیل کے زیادہ تر شہروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے معاون حسین شریعتمداری نے…

ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار ہھر اعادہ کیا اور کہا ہم ایران کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے بعد…

بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور (نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا کہ بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی۔پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فراز مغل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی و سیاسی کمیٹی نے مشاورت سے بجٹ منظوری کی اجازت دی، چیئرمین کی امانت میں خیانت نہیں کریں گے،…
تیجسوی نے این ڈی اے کو ’ نیشنل دامادآیوگ ‘ قراردیا
انڈیا ۔۔ان دنوں بہار میں ’داماد‘ کی سیاست چھائی ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بہار میں بنائے گئے مختلف کمیشنوں میں بڑے لیڈروں کے رشتہ داروں اور کئی لیڈروں کے دامادوں کو مقرر کئے جانے پر سوال اٹھائے ہیں اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس یعنی این ڈی اے کو ’نیشنل دامادآیوگ‘ قراردیا ہے۔ تیجسوی…

ایف بی آر مالی سال 25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) ایف بی آر مالی سال25-2024 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، اولین ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے کے حصول میں 1 ہزار 470 ارب کی کمی کا سامنا ہےذرائع کے مطابق پہلے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 332 ارب روپے کے لحاظ سے شارٹ فال 832 ارب…

نیویارک: شاندار جیت کے بعد امریکی ارب پتی سوشل میڈیا پر ظہران ممدانی کو نشانہ بنانے میں مصروف
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، بل ایکمن اور ایلون مسک سمیت کئی ارب پتیوں نے ممدانی کے ترقی پسند نظریات اور پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے.نیویارک سٹی کونسل کے رکن ظہران ممدانی کی ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی کے بعد انہیں امریکہ کی ارب پتی شخصیات کی…