کولمبو (نامہ نگار خصوصی) محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا، دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک جان توڑ مقابلے کے بعد ملائیشیا کے کھلاڑی کم کو لیونگ کو3-5 سے مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قبل ازیں پری کواٹر فائنل میں محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیانگ ٹولہ کو ایک فریم کی قربانی دے کر 1-5 سے فتح پائی اور برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔تاہم، دیگر دونوں پاکستانی کیوئسٹ ناک آوٹ کے پہلے مرحلہ میں ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پری کوارٹر فائنل میں اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سےٹھکانے لگایا جبکہ سابق عالمی نمبر 2 محمد سجادکوسنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دےدی۔سیمی فائنل میں بدھ کو محمد آصف کا مقابلہ ملائشیا کے تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔
متعلقہ
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات
صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکریٹری آف اسٹیٹ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی مسٹر اسٹیو وٹ کوف بھی تھے، آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آرملاقات کے دوران آرمی چیف نے حالیہ…
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید…
چین کی خفیہ مداخلت: رافیل طیاروں کی عالمی فروخت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش؟
فرانسیسی خفیہ اداروں اور عسکری ذرائع کے مطابق چین ایک منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت دنیا بھر میں رافیل طیاروں کی فروخت کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے۔یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی 2025 میں چار روزہ شدید فضائی جھڑپیں ہوئیں، جن میں درجنوں…
چڑیا گھر واگزار کرا کر فوری طور پر فنکشنل کیا جائے ۔ خالد چوہدری
جانوروں کے حقوق کا بہانہ بنا کر انسانوں کے حقوق پامال کئے گئے۔ ہفتہ وار بازار لگانا ڈی ایم اے کا استحقاق ہے۔ وائلڈ لائف کا نہیں۔ چڑیا گھر بحال کر کے ڈی ایم اے/ایم سی آئی کی تحویل میں دیا جائے۔ اسلام آباد (محمد سلیم سے ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری…
ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن جنرل کوثری:
فی الحال ہم نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔ 🟡تاہم حتمی فیصلہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کرے گی۔ مزید پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے