ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایلون مسک کی جلا وطنی پر `غور کریں گے، صدر کے مطابق مسک کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کی الیکٹرک گاڑیوں کو عوامی قبولیت نہیں ملی، حالانکہ وہ اس سے بھی زیادہ نقصان کر سکتے تھے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ ارب پتی ایلن مسک کے دیس نکالا پر غور کریں گے، جبکہ دونوں شخصیات کے درمیان ریپبلکن سپورٹیڈ خرچ بل کو لے کر تنازع دوبارہ بھڑک اٹھا۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسک کو ملک بدر کریں گے اس کے جواب میں انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’میں نہیں جانتا۔ ہمیں اس پر غور کرنا پڑے گا۔‘‘ ان کا یہ بیان ٹیسلا کے سی ای او کے اس بل کی دوبارہ سخت تنقید کرنے کے بعد آیا، جس میں ٹیکس میں تخفیف اور خرچ میں اضافہ شامل ہے۔ مسک نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یہ بل کانگریس سے منظور ہو گیا تو وہ ایک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے۔

متعلقہ

امریکہ نے اپنی خواتین کیلئے ہندوستان میں تنہا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی
امریکہ نے ہندوستان کے سفر پر الرٹ جاری کرتے ہوئے درجہ دوم کی ہدایات جاری کی اور خواتین کو تنہا سفر سے منع کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اہلیت محدود ہے۔امریکہ نے جرائم اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ہندوستان کے لیے درجہ…
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری نورالامین مینگل کا بلاسود قرض سے بننے والے گھروں کا دورہ
ا پنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کہ تحت برکی روڈ لاہور پر زیر تعمیر اور تعمیر شدہ گھروں کا جائزہ لیا، لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) مزدور، دوکاندار اور مالی کا کام کرنیوالے مکینوں نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو نعمت قرار دیا، مکین کا کہنا تھا کہ 15 لاکھ کا بلاسود…
لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار
بیروت: لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اسرا_ئیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرا_ئیل کی جانب جاتے ایر_انی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید بچوں کی…
مخصوص نشستوں پر حلف کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی۔ جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا…

ایران سے افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی، جون میں 2 لاکھ سے زائد پناہ گزین ملک بدر کیے گئے تہران
ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی آگئی، صرف پچھلے ماہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افغان باشندے ایران بدر کردیے گئے۔ ایران میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران سے افغانوں کو نکالے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ بعض…

ایران اسرائیل جنگ بندی میں بھی قطر کا اہم رول، قطری وزیراعظم نے ایران کو آمادہ کیا
شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فون کرکے اپیل کی تھی کہ ایران کو ہر صورت میں جنگ بندی کیلئے منانے میں مدد کریں۔قطر نے ایک مرتبہ پھر یہ کردار ادا کرتے ہوئے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کیا ہے۔ قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی…