پشاور (نمائندہ خصوصی) ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا کہ بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی۔پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فراز مغل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی و سیاسی کمیٹی نے مشاورت سے بجٹ منظوری کی اجازت دی، چیئرمین کی امانت میں خیانت نہیں کریں گے، چیئرمین کی ہدایت پر ہر تبدیلی ممکن ہےانہوں نے کہا کہ ملک پر قابض عناصر نے صوبہ دیوالیہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی، آئین توڑ کر انتخابات ملتوی کیے گئے، قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انتخابی نشان تک چھین لیا گیاترجمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 3 صوبوں اور وفاق میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈال کر فنانشل ایمرجنسی کی راہ ہموار کی گئی۔فراز مغل کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ نہ منظور ہوتا تو صوبائی اختیارات وفاق کو منتقل ہو سکتے تھے، اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اگر چیئرمین حکم دیں۔

متعلقہ

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بھیجے گئے آٹے میں منشیات پائی گئیں ہیں۔
یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ادویات امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن کی طرف سے تقسیم کیے گئے آٹے کے تھیلوں میں پائی گئیں۔ مزید اماراتی ائیرلائن کا ٹکٹ کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکےگا

پاکستان اور ویتنام بینکنگ تعاون کے معاہدے کی تجدید پر متفق
ہنوئی: پاکستان اور ویتنام نے دوطرفہ مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بینکنگ شعبے میں تعاون کی تجدید پر اتفاق کر لیا ہے۔ پاکستان کے وزیر تجارت کی ویتنام کے اسٹیٹ بینک (SBV) کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر ہونگ ٹرنگ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 2004 میں دستخط شدہ مفاہمت…
ٹرمپ کے سابق مشیراسٹیوبینن کی امریکہ کوایران جنگ میں گھسیٹنے پرنیتن یاہو پرتنقید
ٹرمپ کے سابق مشیراسٹیوبینن کی امریکہ کوایران جنگ میں گھسیٹنے پرنیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر امریکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے اور ایران سے ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کا تشویشناک الزام لگایا ۔ٹرمپ کے سابق مشیر اور میگا‘تحریک کے اہم لیڈر اسٹیو بینن نے…
ایران: اسرائیلی حملے میں خاتون کراٹے چیمپئن جاں بحق
ایرانی کراٹے فیڈریشن نے ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق کردی تہران: ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی حالیہ اسرا_ئیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئیں۔ ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔…
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات…

اداکارہ کے مطابق والدہ نے مبہم انداز میں انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر چھپانے کی کوشش کیا کریں، جس پر انہوں نے والدہ کو کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گی، انہوں نے آج تک اپنی کوئی بات اور چیز خفیہ نہیں رکھی
۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی، بچے کی پیدائش اور طلاق سمیت عمر بھی کبھی خفیہ نہیں رکھی اور نہ وہ عمر کو خفیہ رکھنا چاہتی ہیں۔ مزید حکومت کا ایک اور پیٹرول بم تیار۔۔۔ قیمتوں میں اضافے کا خدشہ!