روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم متعارف کروائیں۔پیر کو درجنوں برطانوی قانون سازوں نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر نئی ویزا اسکیم متعارف کرائیں تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کو خاندان کے ساتھ برطانیہ میں پناہ لینے کی اجازت دی جا سکے۔ ۶۷؍ ممبران پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے ممبران کے ایک کراس پارٹی گروپ نے اسٹارمر اور ہوم سیکریٹری یویٹ کوپر کو ایک ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ بنانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جائے جو انہوں نے ۲۰۲۲ء میں روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین فیملی اسکیم بنیا تھا۔ انادولو کے پاس موجود ایک مشترکہ خط میں اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں نے ’’غزہ میں فلسطینیوں کو پہنچنے والے بے پناہ مصائب پر شدید تشویش‘‘ کا اظہار کیا، بشمول اسرائیل کی امدادی ناکہ بندیوں کے ذریعے قحط پیدا کرنا اور غزہ کی آبادی پر مسلسل بمباری کرنا۔

متعلقہ

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں.
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق 8 مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی ضمانتوں کی درخوستوں کو مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت…

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
نان فائلر سے 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو اے ٹی ایم سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہوگی اسلام آباد:(محمد سلیم سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جہاں حکومت کی جانب سے…

جرمنی کے مسلم مہاجر
یورپی ممالک جن میں جرمنی سر فہرست ہے کے درمیان بارڈر کنٹرول سسٹم دوبارہ شروع کرنے کے بہتر نتائج سامنے انے لگے ہیں ۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق یکم جنوری سے تیس جون تک یورپی یونین ممالک بشمول سوئٹزلینڈ اور ناروے چار لاکھ لوگوں نے اسائلم کی درخواست دی ہے ۔ جو گذشتہ سال…
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، صدر مملکت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،…

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔زرائع۔
آصف علی زرداری کو بلوچستان کے حالیہ پیش کیئے گئے بجٹ پر تحفظات ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلوچستان کا موجودہ سیٹ آپ تبدیل کئے جانے کا امکان ہے مزید پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا حکومتی دعویٰ فراڈ نکلا

میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا۔علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو…