اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)این ڈی ایم اے نے اگلے 24 تا 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئر پھٹنے (GLOF) کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں بدسوات، ہنارچی، ترسات ہندور، دارکوٹ اور اشکومن میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑھ گی۔آزاد کشمیر کے نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشیں اور آندھی و طوفان متوقع ہیں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور اور منڈی بہاؤالدین میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں سمیت شدید بارشیں متوقع ہیں۔سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے اور بجلی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔
متعلقہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے جنوبی افریقہ کے ایئرچیف کی ملاقات
راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند…

پاور سمارٹ موبائل فون ایپلیکیشن اپنا میٹر اپنی ریڈنگ لانچ کر دی گئی
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے،اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کو کراچی سے پشاور تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر اعظم حکومت کے اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی اس کی کھپت کم ہے،برق رفتاری سے بجلی کی چوری میں کمی کرنی ہے ، وزیر اعظم سالانہ 500…

ڈی جی ایف آئی اے کا انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ، رفعت مختار راجہ نے انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی عمرانہ وزیر نے ڈی جی ایف آئی کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے 38ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت حاصل…

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔ مریم نواز شریف
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری،)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک کار سے مختلف شہروں میں تعمیر وترقی کے پراجیکٹ کی تکمیل ورلڈ بینک کے…
میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا۔
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز ایک ہی وقت میں نتائج جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 14 جون کو پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے اجلاس میں اس تاریخ کو حتمی شکل دی گئی۔ تعلیمی بورڈزمیں پرچوں کی مارکنگ مکمل نہ ہونے سےنتائج جاری کرنےمیں تاخیر ہو رہی ہے۔ مزید پاکستان راولپنڈی: پولیس…

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاتنخواہ اور مراعات انٹرن شپ کرنے والے بچوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان
ایوان میں ہنگامہ آرائی پر قاعدہ 223 کے تحت کارروائی کا عندیہ۔ لاہور۔( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جمعہ کے روز ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان میں نظم و ضبط کی بحالی، جمہوری اقدار کے تحفظ اور اپنی مراعات سے متعلق ایک…