کراچی (نمائندہ خصوصی پاکستان)تیونس سے کراچی آنیوالی لڑکی محبت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ویزہ ختم ہونے پر وطن واپسی میں مشکلات کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آنے کے بعد ناکام واپس لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی کے بعد اب تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی سندہ ایاری کی کراچی میں محبت کی ایک اور افسوسناک داستان سامنے آ گئی۔بتایا گیا ہے کہ سندہ ایاری تیونس کے دارالحکومت کی رہائشی ہے جس نے حال ہی میں کراچی کے ویمن تھانے میں پہنچ کر مدد طلب کی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد عامر سے دوستی ہوئی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی اور اسی محبت کو حقیقت میں کا روپ دینے کے لیے اس نے 28 نومبر 2024ء کو پاکستان کا ویزہ حاصل کیا اور کراچی پہنچ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ ایئرپورٹ پر عامر اور اس کے اہل خانہ نے خاتون کا استقبال کیا اور اگلے ہی دن ایک مختصر تقریب میں دونوں کا نکاح کر دیا گیا، ان کا نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں رجسٹرڈ ہوا، شروع کے دنوں میں شادی خوشگوار رہی تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی اور معمولی جھگڑے بڑھتے ہوئے سنگین ہوئے تو عامر نے سے طلاق دے کر رشتہ ختم کردیابتایا جارہا ہے کہ متاثرہ خاتون سندہ اب اپنے وطن واپس جانے کی خواہشمند ہے لیکن اس کا پاکستان کا ویزہ 18 فروری کو ختم ہو گیا تھا ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ تیونس واپس نہیں جا سکتی، ویزہ کی تجدید کے اخراجات 400 امریکی ڈالر اور ہوائی ٹکٹ کی قیمت تقریباً سوا 2 لاکھ روپے ہے جو اس کے لیے ناقابل برداشت ہیں، لڑکی کی جانب سے عامر کے خلاف کسی بدسلوکی کی شکایت نہیں کی گئی تاہم پولیس نے عامر کو تھانے طلب کیا تو اس نے طلاق دینے کی تصدیق کی اور چلا گیا جس کے بعد اس نے موبائل فون بند کردیا، پولیس نے اسے خاتون کو عارضی پناہ دے دی ہے۔

متعلقہ
پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
پاکستان حج مشن کی جانب سے آج مکہ مکرمہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیرمعمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا وفاقی سیکرٹری برائے وزارت مذہبی امور، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے تقریب کی صدارت کی اور آئندہ حج…
پاک رومانیہ پارلیمانی، علمی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات اسلام آباد (فائزہ یونس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین سٹوئینسکو نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی…

شان نے ’’یہ دل دیوانہ‘‘ گا کر شاہ رخ خان کو خراج پیش کیا
مشہور گلوکار شان نے اپنے ایک کنسرٹ میں شاہ رخ خان کی فلم ’’پردیس‘‘ کا نغمہ ’’یہ دل دیوانہ‘‘گا کر انہیں خراج پیش کیا۔ شان نے اپنے موسیقی کے کریئر میں کئی ہٹ نغمے دیئے ہیں اور شاہ رخ خان کو انہوں نے جو آواز دی اسے بھی مداحوں نے پسند کیا۔ فی الحال وہ…

امریکی نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہ کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا: انڈین وزیر خارجہ
انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے…
ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا: اسرائیلی سکیورٹی ذرائع۔
اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اپنے کئی سینئر فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کے قتل کے ردعمل میں ایران نے اسرائیلی رہنماؤں کے گھروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ’’ العربیہ‘‘ کے نمائندے کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ آج صبح تازہ ترین میزائلوں کی بوچھاڑ میں لیکود پارٹی کے…

نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود مائنس ہوگیا، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس…