سلام آباد (محمد سلیم سے ) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کرتے ہوئے 5 بنچز تشکیل دے دیے ہیں جن میں 4 بنچ اسلام آباد جبکہ ایک بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد میں تشکیل دیا گیا بنچ ون چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہو گااسی طرح بنچ تھری جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ چار میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد موجود ہوں گے۔لاہور رجسٹری میں بنچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا اور سپریم کورٹ کے یہ بنچز آئندہ ہفتے اہم آئینی و قانونی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ

پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کرکے رکھ دیا، بھارتی فوج
پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں: نائب سربراہ بھارتی فوج معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کرکے رکھ دیا۔ بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا ،…

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
نان فائلر سے 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو اے ٹی ایم سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہوگی اسلام آباد:(محمد سلیم سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جہاں حکومت کی جانب سے…

آئینی ترمیم کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
آپ اخبارات کی کلپنگ کی بات کر رہے ہیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں، اخبارات میں تو آئینی بینچ کی بات بھی آرہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مزید شوبز حلقوں کا سانحہ سوات پر غم و غصہ کا اظہار

شوبز حلقوں کا سانحہ سوات پر غم و غصہ کا اظہار
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے)پاکستانی شوبز شخصیات نے دریائے سوات میں مدد کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے اندوہناک واقعہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ…

آپریشن سندور: بھارتی فوجی ہلاکتوں کا اعتراف اعزازات کی شکل میں؟
تحریر: ادارتی ٹیم بھارتی حکومت اور افواج، جو ہمیشہ اپنی عسکری کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی رہی ہیں، اب ایک ایسے آپریشن کی حقیقت کا جزوی اعتراف کرنے جا رہی ہیں جسے وہ طویل عرصے تک مکمل طور پر جھٹلاتے رہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں "آپریشن سندور” کی، جس میں…

کراچی: کھلے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی
ماہی گیر لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب شمس پیر یونس آباد سے روانہ ہوئی اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے…