لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فرزانہ چوہدری سے)پاکستانی شوبز شخصیات نے دریائے سوات میں مدد کے منتظر اور بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے اندوہناک واقعہ غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اس سانحے پر گہرے دکھ میں مبتلا ہوں اور متاثرہ تمام افراد کے لیے دل سے دعا گو ہوں، ہمیں اس ملک میں ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بارش کے اثرات کو قابو میں رکھ سکے۔پاکستانی اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوال اٹھایا کہ جب کرکٹ گراؤنڈ سکھانے ہوتے ہیں، تب تو ہیلی کاپٹرز فوراً آ جاتے ہیں، ان 18 زندہ انسانوں کے لیے کوئی پرواز کیوں نہ آئی اداکارہ ماہرہ خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، ہم کس سمت جا رہے ہیں؟ یہ سب کیسے ہو سکتا ہے اور ہم بس تماشائی بنے بیٹھے رہتے ہیں انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔زارا نور عباس نے بھی واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ ہماری ریاست کب جاگے گی یہ ٹیکس دینے والے شہری تھے، سیر پر گئے تھے، جنازے لے کر واپس آئے۔اداکار نعمان اعجاز نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سہولتیں تھیں، مگر صرف خاصوں کے لیے، ایک خاندان مدد کو بلاتا رہا، تباہ حال ملک۔اداکارہ حرا مانی نے لکھا کہ ایک دریا جو کبھی امن کے گیت گاتا تھا، آج غم سے گونج رہا ہے، پورے گاؤں بہہ گئے اور دنیا بے خبر رہی، یہ صرف قدرتی آفت نہیں، یہ ایک انسانی سانحہ ہے جسے نظر انداز کیا گیا ہےاداکارہ یشما گل نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، ویڈیو دیکھ کر اور ان کی بے بسی کا مشاہدہ کر کے ان کا دل واقعی ٹوٹ گیا ہے۔علی ظفر، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور احسن خان سمیت دیگر اداکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس سانحے پر دلی رنج کا اظہار کیااُن کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر مدد پہنچتی تو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔

متعلقہ

ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، 10 جولائی تک بارشوں کا امکان
پنجاب میں مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 10 جولائی تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل خوب…
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان وسط جون سے پیٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے تک اضافہ متوقع آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول فی لیٹر 1 روپے 12 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 30 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان اوگرا نے…

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی
اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہوگی جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ…
مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو پولیس نے گرفتار کرلیا
چوہدری تنویر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔چوہدری تنویر نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ…
لاہوراپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں گفتگو
۔ لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری)انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی…

شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا، سرجری تجویز
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، وہ 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کی کندھے کی تکلیف سے نجات کےلیے سرجری کا امکان ہے، جس کے لیے وہ انگلینڈ بھی جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر دائیں کندھے…