اسلام آباد (محمد سلیم سے) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی، معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی اعلامیہ کے مطابق تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 400 طالبات کو اساتذہ کیلئے سکالرشپ فراہم ہوں گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

متعلقہ

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں.
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق 8 مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی ضمانتوں کی درخوستوں کو مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت…

پی ایس ایل کے حوالے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشنز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈی بریفنگ سیشنز 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے، جنہیں چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور اُن کی ٹیم کنڈکٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سیشنز میں پی ایس ایل فرنچائزز…

برطانیہ: قانون سازوں کا یوکرین کی طرز پر ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ کا مطالبہ
روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم…

بچوں کی نعشیں غائب کرنے کا الزام
آج پاکپتن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس، سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر ملوث ڈاکٹرز کے خلاف۔ تھانہ سٹی پاکپتن میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 20 بچوں کی موت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ ان بچوں میں شامل ایک بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا…

عدالت نے نیتن یاہو کی کرپشن مقدمات میں پیشی ملتوی کر دی
ایک اسرائیلی عدالت نے اتوار کے روز وزیر اعظم نیتن یاہو کی کرپشن مقدمات میں گواہی کے معاملے میں پیشی کو ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ اتفاق سے اس وقت سامنے ایا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے بہت زور دار طریقے اور واشگاف الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ امریکہ کرپشن…

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ـ
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں…