اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے ۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے سیکوریٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق، اسرائیلی قیادت ۲؍ راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچا جائے یا ایک اور وسیع زمینی کارروائی شروع کی جائے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑے شہری انخلاء کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ نئے فوجی آپریشن کیلئے زمینی حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

متعلقہ
پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، نواز شریف
پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے،ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا،لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ…
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی کی پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں گفتگو
۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجا ب فرزانہ چوہدری) انہوں نے کہا پنجاب کے صحت کے معاملے میں حکومت غیر سنجیدہ ہے۔بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے۔ پی آئی سی…

پاکستان اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی…
ڈار کی OIC CFM کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر سے ملاقات….
استنبول: نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے OIC CFM کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے دورے کے دوران استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعاون کو مزید گہرا…

موٹروے پر سفر کے دوران سروس ایریا میں رکنے والا شہری بیوی کو بھول کر چلتا بنا.
اکثرو بیشتر آپ نے موٹروے پر سفر کے دوران شہریوں کی جانب سے کسی سروس ایریا میں اپنی قیمتی اشیاء بھول جانے کا سنا ہوگا لیکن ایک شہری موٹروے پر سفر کے دوران اپنی اہلیہ کو بھی بھول کر چلتا بنا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی ایک شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ…

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
نان فائلر سے 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو اے ٹی ایم سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہوگی اسلام آباد:(محمد سلیم سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جہاں حکومت کی جانب سے…