پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے سائنسدانوں نے کیریبین جزیرے گواڈیلوپ کی خاتون میں نیا بلڈ گروپ دریافت کرلیا، نئے بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘ رکھا ہے۔فرانسیسی بلڈ اسٹیبلشمنٹ (ای ایف ایس) نے اس نئے بلڈ گروپ کی دریافت کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ لنکڈ اِن پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا، پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایجنسی نے ابھی دنیا کا 48 واں بلڈ گروپ سسٹم دریافت کیا ہےپوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس دریافت کو باضابطہ طور پر جون کے آغاز میں میلان میں بین الاقوامی سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن نے تسلیم کیا تھااس تحقیق میں شامل ماہر حیاتیات تھیری پیرارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مریض کے خون پہلی بار2011ء میں انتہائی غیر معمولی اینٹی باڈی پائی گئی تھی لیکن اس وقت کے محدود وسائل نے ہمیں اس پر مزید تحقیق کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدان آخر کار 2019ء میں ’ہائی تھرو پٹ ڈی این اے سیکوینسنگ‘ کی بدولت اس راز کو کھولنے میں کامیاب ہو گئے اور اس راز نے جینیاتی تغیر کو اُجاگر کیا۔تھیری پیرارڈ بتایا کہ جس وقت ہمیں کیریبین جزیرے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خون کے نمونے میں نامعلوم اینٹی باڈی ملی اس وقت وہ 54 سال کی تھیں، وہ پیرس میں رہتی تھیں اور ایک سرجری سے پہلے معمول کے ٹیسٹ کروا رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ خاتون کو یہ بلڈ گروپ اپنے والد اور والدہ سے وراثت میں ملا ہے جن میں سے ہر ایک میں تبدیل شدہ جین موجود تھا، تھیری پیرارڈ یہ بھی بتایا کہ اس بلڈ گروپ کا نام’گواڈا نیگیٹو‘مریض کی پہچان کا حوالہ دیتا ہے، تمام زبانوں میں اچھا بھی لگا اور ماہرین میں مقبول بھی رہا۔

متعلقہ

پاکپتن معصوم بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا سیکٹری جنرل خواتین جماعت اسلامی پاکستان
) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان، ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پاکپتن میں 16 سے 22 جون کے دوران 20 معصوم بچوں کی افسوسناک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے۔ انہوں نے…

جرمنی میں کم از کم اجرت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو دو مرحلوں میں نافذ ہوگا
1 جنوری 2026 سے فی گھنٹہ €12.82 سے بڑھ کر €13.90 ہو جائے گی — ایک مجموعی اضافے کی شرح تقریباً **8.4٪** 1 جنوری 2027 سے یہ مزید €0.70 بڑھ کر €14.60 فی گھنٹہ ہو جائے گی، جو مجموعی طور پر 14% اضافہ بنتا ہے ۔ اگر یہ دونوں مراحل مکمل ہو جائیں تو جرمنی…

سعودی عرب: لوبیہ کی کھیپ میں ایمفیٹامین کی 6.46 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
وصول کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا جن کی تعداد تین ہے: سعودی زکوٰة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی سعودی عرب ریاض سعودی عرب نے نشہ آور مادہ "ایمفیٹامین” کی 6 لاکھ 46 ہزار گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے مملکت میں آنے والی ایک درآمدی کھیپ…
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایمبیسیڈر آف رشیئن ایجوکیشن اینڈ سائنس ان پاکستان اور صدر کرغستان ٹریڈ ہاؤس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی
۔ملاقات میں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم، سائنسی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد نے روس اور کرغستان کی جامعات میں پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع، اسکالرشپس، اور تحقیقی پروگراموں پر روشنی ڈالی، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی…

بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
نان فائلر سے 0.8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا، فائلر کو اے ٹی ایم سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہوگی اسلام آباد:(محمد سلیم سے ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے بینک ٹرانزیکشن پر اضافی شدہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی ہے جہاں حکومت کی جانب سے…