اسلام آباد (علی حسنین انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے، 25 جون کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔این ڈی ایم اے نے 25 جون تا یکم جولائی ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بنیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزر، گھانچے کے علاقوں میں بارش جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عوام سے گزارش ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

متعلقہ

*’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی کا انتقال
ممبئی بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے…

ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنا ناقابل قبول ہے: امریکہ
ایرانی صدر نے تعاون معطل کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے بل کی منظوری دے دی ہے امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعاون کو معطل کرنے کا فیصلہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی…
ایران کے فردو پہاڑوں میں جوہری تنصیبات کی تباہی کے سیٹلائٹ مناظر جاری ایران
سیٹلائٹ تصاویر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے زیرزمین جوہری مرکز فردو میں واقع پہاڑ امریکی حملوں کے بعد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ تصویریں امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے تجزیہ کے بعد جاری کیں۔ ادھر ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے "رائیٹرز” کو بتایا کہ حملوں کے بعد فردو میں…

شاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور عثمان طارق…
ایشیا: تھائی وزیر اعظم بحران کا شکار
تھائی وزیر اعظم پیتونگٹرن شنواٹرا نے استعفیٰ یا پارلیمان تحلیل سے صاف انکار کیا، حالانکہ سینیئر اتحادی جماعت نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے ۔ مزید پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کر لیا

فوج کا سیاست سے لاتعلقی کا دوٹوک اعلان – ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم انٹرویو
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سیاسی جماعتوں سے فوج کے کسی بھی قسم کے رابطے یا مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی…