راولپنڈی (کنٹری ہیڈ محمد سلیم سے ) گزشتہ روز شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ ،اعلیٰ فوجی و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی، میجر سید معیز عباس شہید نے بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی بلند روایات قائم کیں۔سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم شہید کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء کے ہمیشہ مقروض ہیں، ہمارے شہداء کا لہو ہماری قوم کی طاقت کی بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گاواضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے 2 بہادر سپوت میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

متعلقہ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کو 18 جولائی کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا
(انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب، فرزانہ چوہدری سے)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ان کی جانب سے دیے گئے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔عدالت نے وزیر…

اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش
اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین،…
امریکہ نے ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور غیر جوہری بنکر شکن بم GBU-57 A/B Massive Ordnance Penetrator (MOP) استعمال کیا، جو صرف امریکہ کے پاس ہے۔ یہ 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم 200 فٹ گہرائی تک بنکر تباہ کر سکتا ہے۔
یہ حملہ B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے کیا گیا، جو امریکہ کا جدید ترین طیارہ ہے اور دو MOP بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ B-2 بغیر رکے 6,000 میل اور ری فیولنگ کے ساتھ 18,500 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ ایک B-2 طیارے کی قیمت تقریباً 2.1 ارب ڈالر ہے۔ مزید ایرانی…

پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا: بلاول
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں۔ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات…

جرمن وزیر تعلیم کا قابل مسترد موقف
عرفان احمد خان جرمنی کی بیشتر یونیورسٹیاں دنیا میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں ۔اس کے بلمقابل جرمنی میں رائج سکول سسٹم اکثر ملک کے اندر موضوع بحث بنا رہتا ہے ۔ حال ہی میں ایک انٹرنیشنل سروے رپورٹ کی اشاعت کے بعد سیکنڈری سکول سسٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے…
سپری کی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انڈیا کے پاس پاکستان کے مقابلے ایٹمی ہتھیاروں کی زیادہ تعداد ہے۔
2024 میں پاکستان کے پاس 170 جبکہانڈیا کے پاس 172 جوہری وارہیڈز تھےمگر 2025 میں انڈیا کے وارہیڈز کی تعداد 180 ہو گئی ہے۔ مزید قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے