پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کے سونے کے سکوں کو 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا، اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھے، ان میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا، ماہر سکہ تھیری پارسی نے کہا کہ پال نارسی ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔نارسی کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے، ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔اس کے خزانے سے ملے نپولین کے سکے علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ

برطانیہ: قانون سازوں کا یوکرین کی طرز پر ’’غزہ فیملی اسکیم‘‘ کا مطالبہ
روس یوکرین جنگ کے آغاز پر برطانیہ نے ’’یوکرین فیملی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت یوکرین کے شہریوں کو برطانیہ میں اسپیشل ویزا کے تحت زندگی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ۶۰؍ سے زائد قانون سازوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کیلئے بھی ایسی ہی اسکیم…

کراچی: ہنی ٹریپ کے ذریعے تاوان طلبی کے 3 کیسز زیرِ تفتیش، اغواء برائے تاوان کے واقعات تقریباً ختم آئی جی سندھ
کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی…
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
محکمہ ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کردیا دو ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے 18 جون کو کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید…

سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی .
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کردی گئی،محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز…

24 گھنٹے میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا
چلاس(نمائندہ وائس آف جرمنی )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔ ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت نے سر کرلیا۔ہنزہ سے تعلق…

پاور سمارٹ موبائل فون ایپلیکیشن اپنا میٹر اپنی ریڈنگ لانچ کر دی گئی
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کروایا گیا ہے،اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کو کراچی سے پشاور تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر اعظم حکومت کے اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی اس کی کھپت کم ہے،برق رفتاری سے بجلی کی چوری میں کمی کرنی ہے ، وزیر اعظم سالانہ 500…