اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھےحکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد، رکنیت یا حمایت پر 14 برس کی سزا ہوگی
لندن: برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کو دہشتگرد گروپ قرار دیا گیا ہے اور فلسطین ایکشن کی رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک کی سزا ہوسکے گی۔ ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی…

امریکہ نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی
📰 اہم انکشافات 🇺🇸 امریکی پیشگی اطلاع 🛠 کاروائی کی تفصیلات ✈️ آپریشن "مڈنائٹ ہیمر” 🇺🇸 امریکی موقف 🥽 ایرانی ردعمل 🌐 بین الاقوامی تاثرات و تشویش مزید امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر
بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالخالق اچکزئی کررہے ہیں، بجٹ کا مجموعی جم 1028 ارب روپے ہے، 36اعشاریہ 5 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیاغیر ترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے، فارن فنڈڈ…

وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی ملاقات، دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش
اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر…

مشرق وسطیٰ میں 12 روزہ جنگ؛ کون جیتا؟
ایران، اسرائیل یا امریکا؟کچھ اہم سوالات ہیں جو فتح اور شکست کا فیصلہ کرسکتے ہیں مشرق وسطیٰ میں بارہ روزہ جنگ کے بعد اب سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کون جیتا؟ کیا امریکا ایرانی رجیم کی تبدیلی اور جوہری پروگرام ختم کرنے میں کامیاب ہوا؟ کیا اسرائیل تہران کو غزہ بنانے کی دھمکی…