امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، بل ایکمن اور ایلون مسک سمیت کئی ارب پتیوں نے ممدانی کے ترقی پسند نظریات اور پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے.نیویارک سٹی کونسل کے رکن ظہران ممدانی کی ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی کے بعد انہیں امریکہ کی ارب پتی شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، بل ایکمن، بل گیٹس اور ایلون مسک شامل ہیں۔ ان ارب پتیوں نے ممدانی کے ترقی پسند نظریات اور پارٹی میں ان کے اثر و رسوخ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ۳۳ سالہ ممدانی، جو کوئینز سے ریاستی اسمبلی کے رکن ہیں اور خود کو ایک جمہوری سوشلسٹ کہتے ہیں، نے ۲۴ جون کو ہونے والے رینکڈ چوائس پرائمری میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو اور کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کامیابی سے وہ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے مضبوط پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

متعلقہ

پنجاب حکومت میں 1000 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں!آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2024-25 نے ہلا دینے والے انکشافات کر دیے۔
غلط خریداری: 43 ارب روپے غیر مجاز ادائیگیاں: 25 ارب روپے مالی بدانتظامی: 10 ارب روپےہیومن ریسورس بے ضابطگیاں: 8 ارب روپے فراڈ و غلط استعمال: 3 ارب روپے🏦 کمرشل بینکوں میں غیر مجاز رقوم: 988 ارب روپے مزید پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، نواز شریف

جرمنی میں کم از کم اجرت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو دو مرحلوں میں نافذ ہوگا
1 جنوری 2026 سے فی گھنٹہ €12.82 سے بڑھ کر €13.90 ہو جائے گی — ایک مجموعی اضافے کی شرح تقریباً **8.4٪** 1 جنوری 2027 سے یہ مزید €0.70 بڑھ کر €14.60 فی گھنٹہ ہو جائے گی، جو مجموعی طور پر 14% اضافہ بنتا ہے ۔ اگر یہ دونوں مراحل مکمل ہو جائیں تو جرمنی…

وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی ملاقات، دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش
اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر…
ایران کا ایک اور F-35 طیارہ گرانے کا دعوی.
۔ایرانی فورسز کے مطابق اب تک اسرائیل کے چار F-35 طیارے گرائے جا چکے ہیں ۔امریکی ساختہ F-35 کے شیئرز گرنے لگے مزید عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے

نیویارک: ہمیں ارب پتیوں کی ضرورت بھی نہیں ہے: ظہران ممدانی
نیو یارک سٹی کے ڈیموکریٹ میئر کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے پریس میٹ میں کہا کہ اگر ارب پتی نیویارک شہر کا جانا چاہتے ہیں تو جائیں، غالباً ہمیں ان کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ تاہم، مَیں چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر شہر کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ نیو یارک سٹی…