اسلام آباد (کنٹری ہیڈ پاکستان محمد سلیم) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی، رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی اور کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی واپسی اور مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، سیکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے جارہے ہیں، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ

نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے آرمی…

ایران کیخلاف جنگ: اسرائیلی وزیراعظم عوام کا اعتماد کھونے لگے، مقبولیت میں تیزی سے کمی
ایران کے خلاف جنگ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عوام کا اعتماد کھونے لگے۔ اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سرویز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو رہے ہیں، ان کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ قبل ازوقت انتخابات کرا کے ایک بار پھر اقتدار سنبھالنے کے…

برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے، سر کیئراسٹارمر
برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن میں سائبر…

آرٹیفیشل انٹیلیجنس دفاتر پر قبضہ کرنے لگی، نصف نوکریاں خطرے میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے امریکہ میں بے روزگاری 20 فیصد تک پہنچ سکتی ہے: انتباہ امریکا
ملازمتوں پر مصنوعی ذہانت کے اثرات کے بارے میں انتباہات اب محض قیاس آرائیاں یا خیالی منظرنامے نہیں ہیں۔ مصنوعی ذہانت بڑی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری بیانات بن گئی ہے۔ یہ اس بات کی تصدیق کر رہی ہے کہ ملازمت کے خاتمے کا دور شروع ہو چکا ہے۔ مصنوعی ذہانت…

جرمن وزیر تعلیم کا قابل مسترد موقف
عرفان احمد خان جرمنی کی بیشتر یونیورسٹیاں دنیا میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں ۔اس کے بلمقابل جرمنی میں رائج سکول سسٹم اکثر ملک کے اندر موضوع بحث بنا رہتا ہے ۔ حال ہی میں ایک انٹرنیشنل سروے رپورٹ کی اشاعت کے بعد سیکنڈری سکول سسٹم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے…

ایران نے 550 بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28 شہری ہلاک، 3 ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور…