ٹرمپ کے سابق مشیراسٹیوبینن کی امریکہ کوایران جنگ میں گھسیٹنے پرنیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر امریکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے اور ایران سے ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کا تشویشناک الزام لگایا ۔ٹرمپ کے سابق مشیر اور میگا‘تحریک کے اہم لیڈر اسٹیو بینن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر امریکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے اور ایران سے ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کا شدید الزام لگایا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کلیدی ا سٹریٹجسٹ بینن نے اپنے مقبول پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے گرج کر پوچھا’’آخر تم ہو کون جو امریکی عوام کو سبق دے رہے ہو؟ امریکی عوام اسے برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ امریکی دائیں بازو کی اہم شخصیت بینن، جنہیں جمعرات کو صدر ٹرمپ کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے لیے وائٹ ہاؤس جاتے دیکھا گیا، اس وقت اسرائیل کی فوجی کارروائی کی امریکی حمایت کے سب سے کٹر ناقد بن کر اُبھرے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو کے اقدامات کے باعث ٹرمپ ایران پر براہ راست حملے کی راہ پر چل پڑے ہیں۔
متعلقہ
امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا
واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل پاس کر دیا- غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218…
غزہ میں حماس کا اہم عسکری رہنما محمد عیسیٰ العیسی شہید
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے علاقے الصبرہ میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے بانی رہنماؤں میں سے ایک محمد عیسیٰ العیسی کو شہید کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اسرائیلی فوج اور سکیورٹی ایجنسی "شاباک” کے اشتراک سے جمعے کے روز عمل میں آئی۔ فوج…
پاکستان اور صومالیہ بہتر مستقبل کے لیے متحد ہیں، مشاہد حسین
اسلام آباد: انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (ISSI) میں سینٹر فار افغانستان، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (CAMEA) نے پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ (PAIDAR) کے تعاون سے صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ کارروائی، جس کا آغاز پاکستان اور صومالیہ کے قومی ترانوں سے…
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بچہ پارٹی( بچوں کی لوازمات کا برانڈ) کے ساتھ ایک مفاہمتی تقریب کا انعقاد۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے بچہ پارٹی( بچوں کی لوازمات کا برانڈ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثہ مقامات پر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سےوالڈ سٹی…
آج کی رات کو اسرائیل کیلئے دن بنا دیں گے’، ایران کی اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی تیاری
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ ایران…
شندور پولو فیسٹیول 2025 تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ھو گیا
خیبرپختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول 22 جون 2025 کو اختتام پذیر ہوا۔ آخری روز تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔ اختتامی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی جن…