چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس چوروں کو چھوڑیں گے نہیں۔ راشد محمود لنگڑیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ٹیکس پیئر سب سے اہم ہے، جس طرح کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اس کا کلائنٹ اہم ہوتا ہے، ویسے ہی ہمارے لئے یہ ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہم نےایف بی آر میں بہت ساری اصلاحات کیں اور ہمارا کام ایمانداری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوٹیکس دے رہا ہے، وہ معاشرے اور حکومت کیلئے سر کا تاج ہے لیکن ٹیکس چوری کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور اصلاحات اورنگرانی کے نام پرٹیکس پیئر کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ

پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیشرفت
آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط مزید کسی بھی حملے کے لیے تیار ہیں ، جوہری پروگرام آگے بڑھے گا : ایرانی پارلیمان

پنجاب میں چینی کی قیمت 205 روپے کلو، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں چینی کی سرکاری قیمت 164 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن بازاروں میں چینی 205 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نرخ نامے جاری ضرور کیے گئے ہیں، لیکن…

بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی آج نویں برسی منائی جا رہی ہے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے. قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان آ کر کراچی کے علاقے کھارادر میں سکونت اختیار کی، اور پھر 1951ء میں ایک چھوٹے سے ڈسپنسری کے ذریعے اپنی سماجی خدمات کا آغاز کیا۔ ایدھی صاحب نے 1957ء…

ایلن مسک — کیا اب سیاست کی دنیا میں انقلاب آنے والا ہے؟
دنیا کی موجودہ ٹیکنالوجی کو اگر کسی ایک شخصیت میں مجسم دیکھا جا سکتا ہے، تو وہ ایلن مسک ہیں۔ ایک ایسا نابغۂ روزگار انسان، جس نے اسپیس ایکس کے ذریعے خلاء کو تجارتی میدان میں داخل کیا، ٹیسلا کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو قابلِ عمل بنایا، اور اب سابقہ ٹوئٹر یعنی X کو…
مخصوص نشستوں پر حلف کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی۔ جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا…

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی ایچ کیو اسپتال میں 13کروڑ روپے سے زائد کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ( ڈی ایچ کیو) اسپتال کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔* ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق خاتون فارماسسٹ و اسٹورانچارج نے مجموعی طور پر ساڑھے13کروڑ روپے سے زائد کی ادویات چوری کرکے فروخت کی جبکہ…