جیو فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ آج بھی وہی ہے جو سن 2021 میں تھی۔
2021 کی رینکنگ
پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ملکوں کا ویزہ فری سفر کیا جا سکتا تھا۔ اس وقت پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے چوتھے نمبر پر تھا اور اس کی رینکنگ صرف افغانستان، شام اور عراق سے اوپر تھی۔
2025 کی رینکنگ
پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ملکوں کا ویزہ فری سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت بھی پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے چوتھے نمبر پر ہے اور اس کی رینکنگ صرف افغانستان، شام اور عراق سے اوپر ہے۔
فرق کیا پڑا؟
رینکنگ کرنے والی لندن کی کمپنی نے کئی ملکی کی ری ایڈجسٹمنٹ کی جس سے ایک ہی نمبر پر ایک سے زیادہ ممالک آ گئے جیسے 100 ویں پوزیشن پر پاکستان کے ساتھ صومالیہ اور یمن بھی اسی پوزیشن پر ہیں۔ اس لیے پاکستان اوپر سے ایڈجسٹمنٹ ہونے کی وجہ سے دیگر دو ملکوں کے ساتھ سوویں پوزیشن پر آ گیا اور حکومت نے عوام کو گمراہ کر لیا۔