اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ‘ (اے ڈبلیو ایس) گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ ’اے ڈبلیو ایس‘ 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا، ’اے ڈبلیو ایس‘ فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، ’اے ڈبلیو ایس‘ سرٹیفکیشن اداروں کے ذمے دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا ’اے ڈبلیو ایس‘ گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاکستان کی نئی تاریخ بن گئی ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا ہے۔ تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل بن گئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عبداللہ نصر لوتاہ، نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات.
وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زائد انہیان سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات…
ایس پی سواں زون خرم اشرف کا محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔
میٹنگ میں سواں زون کے امام بارگاہوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ مزید ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ڈائریکٹر محمد مسعود رضا کا نیسلے پاکستان کے شیخوپورہ صنعتی یونٹ کا دورہ۔
بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالخالق اچکزئی کررہے ہیں، بجٹ کا مجموعی جم 1028 ارب روپے ہے، 36اعشاریہ 5 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیاغیر ترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے، فارن فنڈڈ…

ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار ہھر اعادہ کیا اور کہا ہم ایران کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے بعد…

میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا۔علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو…
حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں بجلی سے چلنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں…