لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ محمد شہزاد)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چھت اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، لاہور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چھت گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوئی، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، منڈی بہاء الدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ مطابق جھنگ میں 2 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے، قصور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بہاولپور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ملتان میں چھت گرنے سے 2 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہلم میں 2 افراد سیلابی نالے میں گرکر جاں بحق ہوئے، خانیوال میں ایک شخص کی آسمانی بجلی سے ہلاکت ہوئی، چنیوٹ میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے

متعلقہ
مرٹز اور رُوٹے: 70 سالہ ناتو شراکت پر برلن میں اہم بیان
جرمنی کی ناتو رکنیت کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر برلن کے Bendlerblock میں منعقد ہونے والے جشنِ تقریب میں جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز (CDU) اور نیٹو سیکریٹری جنرل مارک رُوٹے نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم بیانات دئیے۔مرٹز نے عزم ظاہر کیا کہ Bundeswehr (جرمن فوج) کو ناتو میں ایک “مثالی…

پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شدید غفلت سامنے آئی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور کے شاہی قلعہ کے بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔ کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں اسموگ کا مضمون شامل ہے، اسموگ دکھانےکے لیے…

کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ…

یوکرینی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، وزیراعظم ڈینیز شمیہال مستعفی
کیف: یوکرین کے وزیراعظم ڈینیز شمیہال نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا استعفیٰ متوقع حکومتی رد و بدل کا حصہ ہے، کیونکہ اگلے ہفتے یوکرین کی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ڈینیز شمیہال فروری 2020 سے وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ ان…

مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی فزیکل آپریشنز بند کر دی ہیں۔
بندش، جس کی خاموشی سے ملازمین کی طرف سے تصدیق کی گئی، ملک میں اس کے رابطہ اور فیلڈ دفاتر کے مکمل طور پر ختم ہونے کی نشاندہی کرتی ہے—جو جون 2000 میں شروع ہونے والی موجودگی کو ختم کرتی ہے مزید عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے