راولپنڈی (محمد سلیم سے)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ

ایران کا شدید ردعمل — مکمل تفصیل کے ساتھ
امریکی حملے کے بعد ایران کا بھرپور ردعمل، علاقائی کشیدگی میں اضافہ ایران نے بندر عباس کے قریب امریکی فضائی حملے کے بعد انتہائی سخت اور منظم ردعمل دیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ "دفاعی حکمت عملی” کے تحت کیا گیا تھا، جبکہ ایران نے اسے کھلی جارحیت اور خودمختاری کی خلاف…

یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2025ء (منگل) کو بینک تعطیل کے باعث عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ لہٰذا اِس روز تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے / مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ…
وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد:(محمد سلیم ) وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز…

دھماکہ، شہادت اور کئی سوالات شمالی وزیرستان ایک بار پھر لہو لہو تحریر وترتیب محمد سلیم
ایک بار پھر وطن کے بیٹے شہید ہوئے۔ ایک بار پھر قومی پرچم کفن بن گیا،کتنی ماؤں کی گود آجڑ گئی کتنی بہنوں کے بھا ئی شہید ہوگئے۔ کتنے بچے اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے۔کتنی بہنوں کی گود اجڑ گئی ۔آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والا خودکش حملہ، نہ…

یورپی ملک کا پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
یورپی ملک سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔…
سلیمان ’سولی‘ آدم، جنہیں کرکٹ کھلاڑی اپنا محسن اورخیر خواہ مانتے ہیں۔
ہندوستان سے انگلینڈ میں بسنے والے ’سولی‘ اب تک۴۰۰؍سے زائد کھلاڑیوں کی اپنے گھر پر میزبانی کر چکے ہیں، سنیل گاوسکر ان کے قریبی دوست ہیں جبکہ سچن تینڈولکر کو یارکشائر کیلئے کھیلنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا۔ مزید جنوبی وزیرستان میں فورسزکاخفیہ اطلاعات پر آپریشن،آئی ایس پی آر