ممبئی (ندیم نواب مغل)* بھارتی اداکارہ اور رقاصہ شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد نے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہےواضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں کانٹا لگا گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ

بلوچستان: سرہ ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بی ایل اے کے 7 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر وائس آف جرمنی ) بلوچستان کے علاقے سرہ ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جب کہ 2 دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔…
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار چیک کرنے کے لیے جدید آلات استعمال کیے جائیں گے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کاربن مونو آکسائیڈ چیکنگ کے لیے ٹیسٹنگ کا آغاز چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جدید آلات کا جائزہ سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ آلات…

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
اسلام آباد/لاہور: پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلی مال بردار ٹرین سروس آئندہ ماہ سے چلنے کا امکان ہے، جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ابتدائی مرحلے میں یہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر…

نیب اسلام آباد/راولپنڈی میں جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال
نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں مؤثر اور تیز رفتار نتائج کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے، جس سے پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ اب کہیں زیادہ مؤثر اور شفاف انداز میں ممکن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے بڑے مالیاتی…

جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے
اسلام آباد (محمد سلیم سے)جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سنیارٹی کے تعین پر صدر مملکت نے فیصلہ جاری کر دیا، صدرِ مملکت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا…

نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود مائنس ہوگیا، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس…