حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا، اس کوملک کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہندوستان کی توہین کاسلسلہ تھم نہیں رہاہے،وزیر اعظم مودی نے کئی پروگرام کرکے ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب وہ ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔کانگریس نے منگل کو ہندوستان کے بارے میں امریکی حکومت کی سفری ایڈوائزری پر سخت اعتراض کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔ پارٹی نےاس کو انتہائی سنگین پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس پر حکومت ہند کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا۔ پارٹی نے کہا کہ اس کے ملک کے لئے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں۔ منگل کو یہاں کانگریس کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریہ شرینیت نے کہا کہ یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے لئے ایسی کوئی ایڈوائزری نہیں جاری کی گئی جو دہشت گردوں کی حفاظت کرتاہے لیکن ہندوستان کے بارے میں امریکہ نےیہ ایڈوائزری جاری کی جو دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت اور گاندھی کی سرزمین ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ مودی حکومت کی ایک اور سفارتی ناکامی ہے کہ وہی ملک جس کو مودی نے ہاؤڈی مودی، نمستے ٹرمپ اور اب کی بار ٹرمپ سرکار جیسے شوز منعقد کرکے انہیں خوش کرنے کی کوشش کی تھی، وہی ٹرمپ بار بار ہندوستان کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر بھی طنز کیا جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لئے خصوصی ہون کیا تھا۔
متعلقہ
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات، مون سون کی تیاریوں اور سی ڈی اے کی مختلف فارمیشنز، ایم سی آئی/ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید موثربنانے کے حوالے سے ایک…
شاہ رخ خان اپنی ٹیم کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025ء کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے والے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور عثمان طارق…
راولپنڈی بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کامیابی سے مکمل — شفافیت، میرٹ اور زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی مظاہرہ
راولپنڈی (علی حسنین سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات(تھیوری ) 2025 آج کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے امتحانات کے پرامن، شفاف اور میرٹ پر مبنی انعقاد پر مکمل اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب…
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے
سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مملکت کی…
ٹرمپ کے سابق مشیراسٹیوبینن کی امریکہ کوایران جنگ میں گھسیٹنے پرنیتن یاہو پرتنقید
ٹرمپ کے سابق مشیراسٹیوبینن کی امریکہ کوایران جنگ میں گھسیٹنے پرنیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر امریکی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہونے اور ایران سے ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کا تشویشناک الزام لگایا ۔ٹرمپ کے سابق مشیر اور میگا‘تحریک کے اہم لیڈر اسٹیو بینن نے…