پاکستان آکر بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، تاوینگا موکولانی

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تاوینگا موکولانی نے کہا ہے کہ پاکستان آ کر بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔چیئرمین زمبابوے کرکٹ بورڈ تاوینگا موکولانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوسہو رہی ہے، ہمیں پاکستان آ کر اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے۔تاوینگا موکولانی نے کہا کہ زمبابوے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا بہت اہم ہے، اس سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جوش و خروش بہت زیادہ ہے، پاکستان کا دورہ کرنے کامقصد کرکٹ کے ساتھ برادرانہ تعلقات بھی قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جنہوں نے بہترین سہولتیں فراہم کیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ کی دنیا کا اہم رکن ہے، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کو بہت نامور کھلاڑی دئیے، سیکورٹی کے انتظامات انتہائی شاندار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں