نامور اداکار نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ عورت کمزور نہیں بلکہ اس کی طاقت کبھی کبھی چٹانوں کو بھی حیران کردیتی ہے ،بال اور خوبصورتی سب کچھ فانی ہے اگرقائم ہے تو وہ صرف مسکراہٹ، ہمت اور زندگی سے مقابلہکرنے کی امنگ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ جمیل نے کہا کہ میری طرح بہت سی خواتین ہیں جو کینسر جیسے موذی مرض سے لڑی ہیں کیا یہ کم حوصلے والی بات ہے ، جو اس کرب کو سمجھتے ہیں وہ اس حوصلے کو بھی داد دیتے ہیں ۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ دنیا میں سب کچھ فانی ہے اگر قائم ہے تو آپ کی مسکراہٹ، محبت ہمت اور زندگی سے مقابلہ کرنے کی امنگ ہے جو لوگوں کو یاد رہتی ہے ۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بہت سے لوگوںنے حوصلہ بڑھایا جس سے زندگی کو جینے کے لئے میرے جذبوں کو تقویت ملی ، میں ایسے لوگوں کی تاحیات شکر گزار رہوںگی۔
