گلوکارجواد احمد بھی پاکستان میں ایک بارپھرتیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا کرونا کی لپیٹ آگئے ہیں۔جواد احمد کی اہلیہ مہرین جواد نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکارفی الحال گھر پر ہی قرنطینہ میں ہیں اور تمام ترحفاظتی اقدامات اختیارکررہے ہیں۔مہرین نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ انہوں نے بھی اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تاہم ا سکے بعد بھی ان میں علامات پیدا ہوئیں۔اس سے قبل جواد احمد نے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ اپنے آپ کو محفوظ رکھںے اوراور اس وائرس پرقابو پانے کیلئے تمام ترحفاظتی اقدامات اختیار کریں۔انہوں نے عوام سے درخواست کی تھی کہ اس وبا سے خوفزدہ نہ ہوتے ہوئے سمجھداری سے کام لیں۔
جواد احمد سے قبل حال ہی میں اداکارعثمان مختاراورماڈل فرواعلی کاظمی کے بھی کرونا سے متاثرہونے کی خبرسامنے آئی تھی۔اب تک کرونا سے متاثر ہونے والی شوبزشخصیات میں یاسرنواز، ندا یاسر، نوید رضا، ابرارالحق، نعمان سمیع، علیزے شاہ، روبینہ اشرف، بلال مقصود، سکینہ سموں، ندیم جعفری، علیزے گبول اور دیگرشامل ہیں۔
