گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی صدر کو دہشت گرد قرار دینےے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔دوران سماعت درخواست گزار نے استدعا کی کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز سے فرانسيسی مصنوعات بھی ترک کی جائيں۔ عدالت نے استفسار کيا کہ کس قانون کے تحت فرانسيسی صدر کو دہشت گرد قرار ديا جا سکتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ريمارکس ديے کہ ہم بھی مسلمان ہیں اور ہمارے بھی جذبات ہیں مگر کوئی قانون بھی بتائیں۔ ہم پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکيل کو ہدايت کی کہ آپ پی ٹی اے کو فریق بنائیں پھر معاملے کو دیکھتے ہیں۔
درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
