پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، نرخ 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1.57 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈسٹری بیوٹرز نے ایک پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نرخ 130 روپے فی کلو ہوگئے۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کی قیمت 114 روپے اضافے 1530 روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ ماہ 11.8 کلو گرام کا سلینڈر 1416 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
