مظفرگڑھ ہیڈ محمد والہ کے ریت ٹیلوں سے شروع ہونیوالی تھل جیپ ریلی کا اعلان کردیا گیا۔
مظفر گڑھ میں 3روزہ پانچویں تھل جیپ ریلی کا انعقاد 20 سے نومبر سے 22نومبر تک جاری رہے گی۔
جیپ ریلی کے پہلے روز 20نومبر کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، میڈیکل چیک اپ اور کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔ دوسرے روز 21 نومبر کو وومن کیٹگری اور سٹاک کیٹگری کی ریس منعقد کی جائیں گی جبکہ آخری روز 22 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
ریلی میں پاکستان کے نامور ریسرز میر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان محمد علی، رونی پٹیل، میر جعفر مگسی سمیت تھل جیپ ریلی میں شرکت کرینگے۔
دوسری جانب مظفرگڑھ۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر ریلی کے شرکاء کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔
