افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی پر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ کابل کی یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یونیورسٹی سے بیشتر طلباء اور پروفیسرز کو یونیورسٹی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ اکثر طلباء اب بھی یونیورسٹی میں موجود ہیں۔کابل میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
