اسپين ميں کرونا وائرس کی روک تھام پر عائد پابنديوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بارسلونا سميت مختلف شہروں ميں مظاہرے ميں ہزاروں افراد شريک تھے۔ بارسلونا ميں احتجاج کے دوران مظاہرين نے سرکاری دفتر پر پتھراؤ کيا اور دفتر کے شيشے توڑ دئیے۔ہسپانوی وزيراعظم نے اپنے ايک بيان ميں شہريوں سے اتحاد اور ذمہ داری کی اپيل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر کا رويہ ناقابل برداشت ہے۔اسپين میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے پر 300 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسپین میں ہنگامی حالت کا نفاذ آئندہ سال مئی تک جاری رہے گا۔ کینیری آئی لینڈز کےعلاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہوگا جبکہ کرفیو کا نفاذ رات 11بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہوگا۔
لاک ڈاؤن کے خلاف اٹلی میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جس دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
