وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان ميں فی الحال يورپ جيسی صورتحال نہيں لیکن پاکستان میں کرونا کے کيسز مزيد بڑھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان سماء کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے روکا جاسکتا ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1100 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے متاثرہ 12 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ شادییوں کی تقاریب اور سياسی سرگرمياں عروج پر ہيں اور ہميں چيلنج درپيش ہوگا کہ کيا بند کريں تاہم ہر جگہ کيلئے يکساں آرڈر جاری نہيں کیے جاسکتے
معاون خصوصی نے کہا کہ لوگ اگر ماسک نہیں لگائیں گے تو خطرہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ايس او پيز پرسختی سے عمل کریں۔
