آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سائنا گاگ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اورکئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملوں آوروں کی تعداد 10 تھی، دوحملہ آور پولیس کارروائی میں مارے گئے جبکہ ایک نے خود کو بم سے اڑایا جبکہ 7 حملہ آور فرار ہیں، جن کی تلاش کے لیے سٹی سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ایک پولیس افسر دم توڑ گیا۔ فائرنگ کا واقعہ شہر کے مرکزی علاقے شویڈن پلیٹز اسکوائر کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے فوری بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے حملہ معبد پر ہو، فی الحال کوئی چیز واضح نہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے خود کار اسلحے سے فائرنگ کی۔ جس کے بعد پولیس آ گئی اور پولیس نے بھی فائرنگ شروع کر دی۔
آسٹریا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ بظاہر دہشتگردی کا واقعہ ہے، حملے میں کئی دہشت گرد ملوث ہو سکتے ہیں۔ شہری پبلک مقامات سے دور رہیں۔
حکام کے مطابق عبادت گاہ اور آفس بلڈنگ ایک ہی جگہ پر ہیں جو حملے کے وقت بند تھے۔
ادھر صدر یہودی کمیونٹی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی معبد ہیں، حملےکا ہدف نہیں تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم از کم 50 کے قریب گولیاں فائر کی گئی ہیں۔ویانا میں اس وقت بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویانا میں ایک شخص نے خودکش حملہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ایک ریسٹورنٹ میں کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا۔