اداکار امیر گیلانی بھی کرونا وائرس کا شکار

ڈرامہ ثبات کے اداکار امیر گیلانی بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے ۔
امیر گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ آج کل وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتے ہیں کیونکہ وہ گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں اس وجہ سے انہیں فراغت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کے باعث جب ہم اپنے آپ کو الگ تھلگ کرتے ہیں تو درحقیقت یہ ایک بہت ہی مشکل وقت ہوتا ہے۔
اداکار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں