وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صعنتوں کو 50 فیصد کم ریٹ پر بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی پر آدھے پیسے چارج کئے جائیں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد وزیراعظم نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی عمل کی ترقی سے روز گار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ صنعتی شعبے کیلئے ایک پیکج تیار کیا ہے۔ ہم نے آتے ہی ایکسپورٹ پر توجہ دی ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی پر آدھے پیسے چارج کئے جائیں گے۔ ہماری موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے نومبر کا جو بل آتا تھا، وہ 50 فيصد کم ريٹ پر بجلی ديں گے۔ اگر وہ 16روپيہ يونٹ پر بجلی خريد رہے تھے تو اب 8 روپے بجلی ديں گے۔ 30 جون تک اسمال اينڈ ميڈيم انڈسٹری کيلئے فيصلہ کيا گيا۔ 24گھنٹے صنعتوں کو آف پیک آورز میں بجلی دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری بنائیں۔ ہم ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ عوام گھر سے باہر فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
