بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر اور اطراف میں منگل 3 نومبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 60 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
