شاہ رخ کیلئےبُرج الخلیفہ پر55ویں سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ کے کنگ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پردبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بُرج الخلیفہ پرانہیں مبارکباد دی گئی۔
شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پرمداحوں کیلئے اپنی تصویرشیئرکی جس میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جبکہ پس منظرمیں نظرآنے والے بُرج خلیفہ پر نیلی اور سُرخ روشنیوں کے ساتھ ان کا نام اور سالگرہ کی مبارکباد واضح ہے۔
اداکارنے کیپشن میں لکھا ” دُنیا کی سب سےبڑی اوربلند اسکرین پراپنے آپ کو دیکھ اچھا محسوس ہورہاہے ۔ میرے دوست محمد البارنے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا”۔
شاہ رخ نے بُرج خلیفہ انتظامیہ اورتعمیراتی کمپنی ایماردبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں مجھے اپنا ہی مہمان بنانامیرے بچوں کیلئے متاثرکن ہے اورمجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
انسٹا گرام پرہی شیئرکی جانے والی ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پرسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں