ویانا حملے میں زخمی 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے

ویانا حملے کے تمام 17 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ویانا حملے کے زیادہ تر متاثرین گولی لگنے اور بھگدڑ سے زخمی ہوئے۔گزشتہ روز ویانا حملے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ آسٹرین خبر ایجنسی کے مطابق ویانا حملے کے تمام 17 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ویانا حملے کے زیادہ تر متاثرین گولی لگنے اور بھگدڑ سے زخمی ہوئے۔ ویانا حملے کے 10متاثرین معمولی زخمی ہیں اور صدمے کی حالت میں ہیں جبکہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں حکام نے ایک حملہ آور سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ویانا میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے۔ حملہ آور رائفلوں سے مسلح تھے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ایک جیسے سفید رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن رکھے تھے، بیگ لٹکائے ہوئے تھے اور منہ پر ماسک لگائے رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں