ہنی البیلا اور آغا ماجد نے آفتاب اقبال کے پروگرام ’’خبر یار‘‘ کو خیر باد کہہ دیا

اسٹیج کے سینئر اداکار آغا ماجد اور ہنی البیلا نے آفتاب اقبال کے پروگرام ’’ خبر یار ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا ہے جس کی خبر ہنی البیلا نے اپنے یوٹیوب چینل پر دی ۔ اطلاعاتی پروگرام کے دوران آغا ماجد نے بتایا کہ ہنی البیلا کچھ عرصہ سےبیمار تھے جس کی وجہ سے وہ پروگرام میں شرکت نہ کر سکے ان کو بیمار ی کی وجہ سے پروگران سے نکال دیا گیا تھا۔ ہنی البیلا نے بتایا کہ اپنی کمر کا آپریشن کرایا اور وہ پہلے سے بہتر ہیں ۔ جبکہ آغا ماجد نے پروگرام
میں بتایا کہ انہوںنے بھی ’’خبر یار ‘‘ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ اب وہ ہنی البیلا کے ہمراہ اسی یوٹیوب چینل پر پروگرام کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے اور جیسے ہی ان کے معاملات حتمی نتیجے پر پہنچیں گے وہ ٹی وی چینل پر بھی اپنا شو شروع کر دیں گے مگر اس حوالے سے انہوں نے ابھی ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا۔آغا ماجد کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال یوٹیوب پر اپنی پروگرام جاری رکھیں گے اور اس میں ہمارے چاہنے والوں کیلئے مزاحیہ طرز کی کامیڈی پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں