جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے نیشنل کانفرنس میدان میں ہے، علی محمد ساگر

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی امورات خصوصاً لوگوں کے گوناگوں مشکلات، تباہ کن معاشی بدحالی، ریکارڈ توڑ بے روزگاری اور ہوشربا مہنگائی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ کشمیر کے تینوں خطوں کے عوام کے اشتراک سے ہم اس جدوجہد میں سرخرو ہوں گے۔ نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کا اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کی جبکہ اس موقعے پر صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، زون صدور، ضلع صدور، خواتین، یوتھ اور اقلیتی سیلز کے زعماء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی امورات خصوصاً لوگوں کے گوناگوں مشکلات، تباہ کن معاشی بدحالی، ریکارڈ توڑ بے روزگاری اور ہوشربا مہنگائی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ میں یوتھ نیشنل کانفرنس اور خواتین ونگ کی تنظیم نو کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے یوتھ و خواتین ونگ کی تنظیم نو کے بارے میں اپنے اپنے مشورے پیش کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی ممبر شپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور اس بارے میں لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے برسر جد و جہد ہے اور پارٹی ہر حال میں لوگوں کے وقار کیلئے لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے قدیم اور بڑی جماعت ہونے کے ناطے نیشنل کانفرنس کا اس جدوجہد میں کلیدی رول ہے اور ہماری جماعت اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہوئے جموں و کشمیر کی انفرادیت اور اجتماعیت کی بحالی میدانِ کارزار میں عملی طور پر جدوجہد کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں