امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے محض6الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کے6ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252ووٹ سےآگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جہاں 98فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ٹرمپ کو معمولی مارجن سے برتری حاصل ہے۔ ریاست مشیگن میں جو بائیڈن کامیاب ہو گئے ہیں۔ مشیگن سے جو ڈیموکریٹک امیدوارکو 16 الیکٹورل ووٹ ملیں ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں میں سے بات چند ریاستوں پر آ گئی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جارجیا میں 16 اور نارتھ کیرولینا میں 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
اسی طرح 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا اور 16 ووٹوں والی مشی گن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ 6 ووٹوں کی حامل ریاست نیواڈا میں جوبائیڈن آگے ہیں۔ ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 کے مقابلے میں ٹرمپ کے پاپولر ووٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ 2016 میں ڈیموکریٹ امیوار ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 29 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ اب تک 6 کروڑ 58 ہزار سے زائڈ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔
جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹ
ورجنیا میں جوبائیڈن نے 13 اور ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن آبائی ریاست ڈلاویر سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔جوبائیڈن نے ریاست ایلا نوائے میں 20 الیکٹورل ووٹوں کیساتھ فتح حاصل کی۔ کینٹی کٹ7 ، میسی چیوسٹس11، پینلسوینیا 20 اور کولوراڈو میں جوبائیڈن نے 9 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن نیو میکسیکو میں بھی 5 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ریاست کیلی فورنیا سے بھی 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جوبائیڈن کو ریاست ایلا نوائے میں20 اور اوریگن میں7 الیکٹورل ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ بائیڈن امریکی ریاست ایری زونا سے بھی جیت گئے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ
اوکلا ہوما میں ٹرمپ 7 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ جنوبی ڈکوٹا میں ٹرمپ نے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے بازی مار لی ہے۔ارکنساس میں ٹرمپ 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں۔ ٹینیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے۔
کینٹکی میں ٹرمپ کی 8 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ برتری ہے۔ انڈیانا میں ٹرمپ نے 11 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ جیت اپنے نام کی ہے۔ مغربی ورجینیا میں 5 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ ٹرمپ کو فتح ملی ہے۔
ٹرمپ ریاست اوٹا سے بھی 6 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ امریکی ریاست مسوری میں ٹرمپ نے10 الیکٹورل ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے۔
رپبلکن پارٹی کے امیدوار امریکی ریاست فلوریڈا20 اورمسیپی6 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 1960کےبعد کوئی امیدوار اوہائیو میں کامیابی کے بغیر صدارتی انتخاب نہیں جیتا۔ ٹرمپ نے ریاست آئیوا میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
امریکہ کی ہر ریاست کو اس کی آبادی کے تناسب سے الیکٹورل کالج میں ووٹ ہوتے ہیں۔ سال2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے مجموعی طور پر صدر ٹرمپ سے 30 لاکھ ووٹ زیادہ حاصل کیے تھے لیکن وہ الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھیں۔
