بھوت کے ساتھ رہا ہوں، وہ صبح سویرے لائونج میں کیا کام کرتا تھا؟ یاسر حسین کا انکشاف

لاہور (آن لائن)اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بھوت کے ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ دو کمروں والے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے توان کے ساتھ ایک بھوت رہتا تھا جسے انہوں نے کئی بار صبح سویرے لائونج میں فجر کی نماز اداکرتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بھوت نے انہیں تنگ کیا نہ کوئی نقصان پہنچایا اور جب ان کے دوست ان کے گھر آتے تھے تو وہ کچن میں چلا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی اس سے ڈر محسوس نہیں ہوا۔ یاسر حسین فلم’’ہاف فرائی‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں