امریکی انتخابات 2020: ووٹوں کی گنتی کا عمل سست روی کا شکار

امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مسلسل سست روی کا شکار ہے۔
پنسلوانیا، جارجیا، الاسکا، نارتھ کیرولینا اور نواڈا سے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔ اب تک کے نتائج میں جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہے۔
امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کے6ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار نے 49.4 فیصد ووٹ لیے ہیں۔
پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ سات اور جوبائیڈن نے انچاس فیصد ووٹ لیے ہیں۔20 الیکٹورل ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔
سولہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ الاسکا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔ ریاست میں پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 کے مقابلے میں ٹرمپ کے پاپولر ووٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ 2016 میں ڈیموکریٹ امیوار ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 کروڑ 29 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ 2020 کے انتخابات میں ٹرمپ اب تک 6 کروڑ 58 ہزار سے زائڈ ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں